اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):پاکستان کاسمیٹکس تنسیخی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آغا رفیع اللہ نے تحریک پیش کی کہ پاکستان جنرل کاسمیٹکس ایکٹ 2023 کو منسوخ کرنے کا بل پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔متعلقہ وزیر کی جانب سے مخالفت نہ کرنے پر انہوں نے بل پیش کیا۔جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیاگیا۔