پاکستان کا ترکیہ میں المناک ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

149
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):پاکستان نے ترکیہ کے شہر غازیان ٹیپ میں ہونے والے المناک ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس المناک ٹریفک حادثے کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اللہ تعالی سے مرحومین کی مغفرت اور سوگواران کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ترکیہ کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار تعزیت اور دلی ہمدری کا اظہار کرتے ہیں۔