35.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومقومی خبریں’’پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ‘‘کے خالق پروفیسر اصغر سودائی...

’’پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ‘‘کے خالق پروفیسر اصغر سودائی کا یوم پیدائش جمعرات کومنایا جائے گا

- Advertisement -

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):ممتاز ماہر تعلیم اور معروف شاعرپروفیسر اصغر سودائی کا یوم پیدائش جمعرات 26 ستمبر کو منایا جائے گا ۔پروفیسر اصغر سودائی نے اپنے نعرہ ’’پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ‘‘سے شہرت پائی۔ 26ستمبر1926 کو سیالکوٹ میں جنم لینے والے اصغر سودائی ممتاز ماہر تعلیم اور معروف شاعر تھے۔ ان کا اصل نام محمد اصغر تھا۔

پروفیسر اصغر سودائی نے 1943ء میں یہ نعرہ دیا جو برصغیر میں راتوں رات مشہور ہو گیا اور پاکستان کی شناخت بن گیا۔ پروفیسر اصغرسودائی بانی پاکستان قائداعظمؒ محمد علی جناح سے بہت محبت کرتے تھے۔ قائداعظم ؒنے خود کہا تھا کہ تحریکِ پاکستان میں 25فیصد حصہ اصغر سودائی کا ہے۔وہ گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج اور گورنمنٹ علامہ اقبال کالج کے پرنسپل کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیتے رہے۔

- Advertisement -

انہوں نے ڈائریکٹر کالجز پنجاب کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ ان کے تین شعری مجموعے شائع ہوئے جن میں’’دوسرا چلن صبا کی طرح‘‘، ’’شاہ دوسرا‘‘ اور’’ کرن صدا کی طرح‘‘ شامل ہیں۔ اصغر سودائی نے نعت گوئی بھی کی۔ ذیل میں ان کی نعت کے اشعار کا ذکر کیا جا رہا ہے۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں اصغر سودائی کو تمغۂ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔17مئی 2008 کو اصغر سودائی اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔ اصغر سودائی کے یوم پیدائش کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=505382

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں