24.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاکستان کا کولمبیا کے 2016 کے امن معاہدے پر دستخط کرنے والے...

پاکستان کا کولمبیا کے 2016 کے امن معاہدے پر دستخط کرنے والے فریقین پر قوانین کا احترام کرنے پر زور

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔23اپریل (اے پی پی):پاکستان نے کولمبیا کے 2016 کے امن معاہدے پر دستخط کرنے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ لاطینی امریکا کی طویل ترین خانہ جنگی کو ختم کرنے والے تاریخی معاہدے کو مکمل طور پر لاگو کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ بننے والے چیلنجوں کے باوجودمعاہدے پر قائم رہتے ہوئے اپنی پیش رفت کو آگے بڑھائیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندےعاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ قومی پالیسیوں کی جڑیں کولمبیا کے منفرد تناظر میں ہونی چاہئیں اور مسلح فریقین کے درمیان امن کے لیے حقیقی عزم کی نشاندہی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی وضاحت حکومت کو اپنی حکمت عملیوں کو اپنانے اور امن کے عمل میں عوام کے اعتماد کو بڑھانے میں مدد کر سکتی ہے۔

- Advertisement -

پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ ہم تمام فریقین سے حکومت کی رسائی کا مثبت جواب دینے، تشدد کی ہر شکل کو ترک کرنےاور بغیر کسی پیشگی شرائط کے، اور آئین اور قومی قوانین کے مکمل احترام کے ساتھ مذاکرات کا دوبارہ عہد کرنے پر زور دیتے ہیں۔حکومت اور کولمبیا کی انقلابی مسلح افواج (فارس) کے درمیان امن معاہدہ، ایک مارکسسٹ – لیننسٹ گوریلا گروپ، پانچ دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری تنازعات کو ختم کرنے اور خطے میں ایک مستحکم اور دیرپا امن قائم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

سفیر عاصم نے خاص طور پر دیہی اصلاحات کے موقف میں پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس کے نفاذ میں اب تک کی پیشرفت کا اعتراف کرتا ہے اور کولمبیا کی حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مفاہمت اور امن کو فروغ دینے میں ان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔پاکستانی ایلچی نے کاتاتمبو کے حالیہ المناک واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام کولمبیا کے باشندوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا 2016 کے امن معاہدے کی کامیابی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابل تشویش یہ ہے کہ سابق جنگجوؤں کو مسلسل نشانہ بنایا جانا اور ان گروپوں کے ذریعے بچوں کی بھرتی کرنا ، ایسے رجحانات جو غیر متناسب طور پر کمزور مقامی اور افریقی کولمبیا کی کمیونٹیز کو متاثر کرتے ہیں۔سفیر عاصم افتخار احمد نے کہاکہ کولمبیا میں دیرپا امن کے لیے جامع بات چیت، ترقی اور انصاف کی ضرورت ہو گی جو کہ قومی ملکیت اور عقیدے پر مبنی ہو نی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اس عمل کے لیے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور تمام فریقین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ امن معاہدے کے مکمل نفاذ کی طرف گامزن رہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586267

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں