- Advertisement -
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیر کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔
اتوار کو دفتر خارجہ نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ کشمیر کے اس یوم سیاہ پر ، ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کےلئے اپنی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
- Advertisement -
پوسٹ میں ’’غیر قانونی بھارتی جموں وکشمیر کو رہا کرو ‘‘، ’’جنت زنجیروں میں‘‘ اور ’’کشمیر زندگی کا معاملہ ہے ‘‘ کے ہیش ٹیگز بھی شیئر کئے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517505
- Advertisement -