35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کی...

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کرلی

- Advertisement -

راولپنڈی ۔ 22 جون(اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کرلی، پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ ملک کے 4 مختلف سنٹرز میں لئے گئے، کوویڈ 19 ٹیسٹنگ راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی میں کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ تاخیر سے انگلینڈ روانگی کے سبب آل رائونڈر شعیب ملک کا کوویڈ 19 ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا جبکہ پی سی بی تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج کا باضابطہ اعلان بعد میں کرے گا، قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=203797

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں