- Advertisement -
راولپنڈی۔10مئی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر تمام جاری ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو ، ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ چیلنج کپ اور انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ کو فی الفور ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ان مقابلوں کو سیکیورٹی خدشات کے باعث روک دیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹورنامنٹس بعد میں اسی مرحلے سے دوبارہ شروع کیے جائیں گے جہاں سے انہیں روکا گیا تھا اور ان کے لیے نیا شیڈول بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595178
- Advertisement -