لاہور۔21ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ہونے والا ویمنز انڈر19ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کانکررز نے جیت لیا۔ترجمان کے مطابق لاہور کنٹری کلب مرید کے میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں کانکررز نے چیلنجرز کو8 وکٹوں سے شکست دیدی ،چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی لیکن پوری ٹیم 18.1اوورز میں صرف 66رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،چیلنجرز کے صرف دو بیٹرز ہی ڈبل فگرز میں داخل ہو سکے، سب سے زیادہ 16رنز ایکسٹرا کے تھے،میمونہ خالد نے 17اور قر اةلعین نے9رنز دے کر 2۔2وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کانکررز نے13.1اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ ردا اسلم 19اور دینا رضوی 18رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہیں،صبا شیر نے2وکٹیں حاصل کیں جبکہ میمونہ خالد فائنل کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ترجمان کے مطابق ٹورنامنٹ میں 5 ٹیموں چیلنجرز، کانکررز، اسٹرائیکرز، بلاسٹرز اور انونسیبلز نے حصہ لیا۔