پاکستان کو ایف 16طیاروں کی فروخت سے بھارت کوکوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے معاہدے کرنے سے قبل خطے کی سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھا گیا ہے امریکا کے دونوں ممالک کے ساتھ الگ الگ نوعیت کے تعلقات ہیں، پینٹاگون

251
پاکستان کو ایف 16طیاروں کی فروخت سے بھارت کوکوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے
 معاہدے کرنے سے قبل خطے کی سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھا گیا ہے
 امریکا کے دونوں ممالک کے ساتھ الگ الگ نوعیت کے تعلقات ہیں، پینٹاگون
واشنگٹن۔ 17 فروری (اے پی پی) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف 16طیاروں کی فروخت سے بھارت کوکوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے،اس معاہدے کو حتمی شکل دینے سے قبل خطے کی سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے پریس سیکرٹری پیٹرو کک نے بھارت کی جانب سے پاکستان کو ایف 16طیاروں کی فروخت پر تشویش کے حوالے سے اپنی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکا بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات اور پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مختلف نظروں سے دیکھتا ہے،امریکا کے دونوں ممالک کے ساتھ الگ الگ نوعیت کے تعلقات ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو اضافی ایف 16طیاروں کی فروخت سے پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف جاری لڑائی کےلئے استعدادکار میں اضافہ ہوگا اور اس سے بھورت کو کسی تشویش میں مبتلا نہیں ہانا چاہیے