پاکستان کو روشن کرنے کے لیے کلرسیداں کے ٹکال گاؤں میں سولر سسٹم کی تقسیم کا آغاز کیاگیا

سولر سسٹم

کلرسیداں۔ 23 اپریل (اے پی پی):پاکستان کو روشن کرنے کے لیے کلرسیداں کے نواحی علاقے ٹکال گاؤں میں سولر سسٹم کی تقسیم کا آغاز کیاگیا۔چین کی سرکردہ توانائی کمپنی، Xin Xing نے ٹکال گاؤں سے تبدیلی کا سفر شروع کیا ہے، جس سے درمیانی سے کم آمدنی والے پس ِمنظر کے 3000 سے زائد باشندوں کے لیے اُمید اور ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

ٹکال کلر سیداں تحصیل کی چوآں خالصہ یونین کونسل کا ایک بڑا گاؤں ہے۔

Xin Xing کمپنی کی جانب سے ٹکال گاؤں کی کمیونٹی کے لیے سولر سسٹم کی تقسیم ایک اہم قدم ہے۔ چینی کمپنی کی طرف دیے گئے سولر سسٹم کا ٹکال کے بزرگوں اور عمائدین نے خیر مقدم کیا۔

علاقہ معززین کے علاوہ مختلف سیاسی،سماجی اور عوامی نمائندوں نے بھی اِس تقریب میں شرکت کی ۔