پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں خواتین کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

52

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں خواتین کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کوئی قوم خواتین کے بغیر ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتی اور ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز بھی یہی ہے کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

یہ بات انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام مین چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں خواتین کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ خواتین نے ثابت کیا ہے کہ ملکی ترقی میں وہ مردوں سے کسی بھی شعبہ میں کم نہیں ہیں۔ خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں خواتین نے اپنا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے پاکستان کا نام اقوام عالم میں موثر انداز میں اْجاگر کیا ہے۔

ہمیں خواتین کو شعبہ ہائے زندگی میں ایسا ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس کی بدولت انہیں کوآگے بڑھنے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دین اسلام نے خواتین کو وہ عزت واحترام دیا ہے جس کی وہ حقدار تھیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایک عورت ماں، بیٹی، بہن، بیوی ہر روپ میں اہم مقام رکھتی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہر میدان کھیل سے لے کر سیاست، تعلیم، قانون سازی اوردفاع سمیت ہر شعبے میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ بلکہ ان سے ایک قد م آگے نظر آتی ہیں۔

پاکستان میں خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے کیے گئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں اہم قانون سازی خواتین کی جانب سے متعارف کرائی گئی اور خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے موثر قانون سازی عمل میں لائی گئی جس کی بدولت پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں میں خواتین کی نمائندگی میں بھر پور اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی قوم خواتین کے بغیر ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتی اور ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز بھی یہی ہے کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔