پاکستان کی جانب سے افغان زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان کی کھیپ روانہ

117

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی کھیپ روانہ کر دی گئی۔بدھ کو این ڈی ایم اے کی جانب سے بھیجی گئی اس کھیپ میں رہائشی خیمے ، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔

افغانستان میں بدھ کو آنے والے 6.1 ریکٹر اسکیل کے زلزلے سے متاثرہ افغان گھرانوں کو پاکستان کی جانب سے غم کی اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔