پاکستان کی حوثی باغیوں کی یو اے ای کی جانب میزائل داغے جانے کی شدید مذمت

70
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔میزائل یمن کے الجوف سے داغے گئے،تاہم یو اے ای کےفضائی دفاعی نظام نے اسے ناکام بنایا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام کی جانب سے میزائل کو کامیابی سے مار گرانے کو سراہا ہے جس سے معصوم جانوں کے ضیاع کو روکا گیا۔

ترجمان نے کہاکہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔پاکستان نے ان حملوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔