Election day banner
18.2 C
Islamabad
جمعہ, دسمبر 13, 2024
ہومقومی خبریںپاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):پاکستان نے سعودی عرب پرحوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب میں ڈرون اور میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،حوثی حملوں کو سعودی ایئرڈیفنس فورسز نے کامیابی سے روک کر تباہ کردیا۔

ترجمان نےبتایا کہ پاکستان ان حملوں کوفوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتا ہے اور یہ حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ حملے سعودی عرب اور خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں اور پاکستان سعودی عرب کی مکمل حمایت اور سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں