پاکستان کی غزہ کے شہر رفح پر اسرائیل کی فوجی جارحیت کی شدید مذمت

Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):پاکستان نے غزہ کے شہر رفح پر اسرائیل کی فوجی جارحیت اور اس کے نتیجے میں فلسطینی عوام کے قتل عام اور کی تباہی کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح میں اسرائیل کی جارحیت غزہ کے لوگوں کو نسل کشی سے بچانے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے عارضی اقدامات کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ غزہ میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران ہونے والی انسانی تباہی میں مزید اضافہ کرے گا اور ممکنہ جنگ بندی کے لیے جاری کوششوں کو خطرے میں ڈال دے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور انسانیت کے خلاف اسرائیل کے مسلسل جرائم کو فوری طور پر بند کرانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔