پاکستان کی 20معروف کمپنیوںکی استنبول میں بین الاقوامی تجارتی میلے میں چمڑے سے بنی گارمنٹس،ہینڈ بیگز اور متعلقہ مصنوعات کی نمائش

90
بین الاقوامی نمائش انٹرسیک دبئی میں شرکت کےلئے بدھ تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی)چمڑے کی مصنوعات تیار کرنے والی پاکستان کی 20معروف کمپنیوں نے استنبول کے کانگرس سنٹر میں منعقدہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں چمڑے سے بنی گارمنٹس،ہینڈ بیگز اور متعلقہ مصنوعات کی نمائش کی۔استنبول میں چمڑے کی مصنوعات کی نمائش کی غرض سے تجاری میلے کا انعقاد گزشتہ بیس سال سے مسلسل ہو رہا ہے۔تجارتی میلے میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے استنبول میں پاکستانی قونصلیٹ کے تعاون سے پاکستانی پویلین قائم کیا ہے۔شائقین اور کاروباری افراد کی کثیر تعداد نے چمڑے سے تیار کردہ پاکستانی مصنوعات میں گہری دلسپی کا اظہار کیا جبکہ پویلین میں شائقین کیلئے روایتی پاکستانی چائے، سنکیس اور پاکستانی موسیقی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔