پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ نےعید کا دن لائن آف کنٹرول پر فوجی دستوں کےساتھ گزارا،فوج کی باقی قیادت بھی اپنے ٹروپس کے ساتھ موجود رہی، چوہدری فواد حسین

77
Fawad Chaudhry
Fawad Chaudhry

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ نےعید کا دن لائن آف کنٹرول پر فوجی دستوں کےساتھ گزارا،فوج کی باقی قیادت بھی اپنے ٹروپس کے ساتھ موجود رہی۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ فوج میں سپاہی سے جرنیل تک یہ جوان ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں،ان کی راتیں جاگتی ہیں تا کہ عوام رات کو سوسکیں ، ہمیں آپ پر فخر ہے۔