پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 لاکھ ڈالر ہو گئے

86

کراچی۔ 4 مئی (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 28 اپریل 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 21 ارب 48 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 16 ارب 6 کروڑ 16 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 4 ارب 94 کروڑ 32 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 28 اپریل 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 16 ارب 6 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئے۔