پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کے اظہار میں برادر ملک ترکیہ کے چار طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے، ترجمان دفتر خارجہ

161
Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):پاکستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کے بھرپور اظہار میں برادر ملک ترکیہ کے چار طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ترک حکومت کی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان کی کھیپ صدر رجب طیب اردوان کے اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی ہر قسم کی مدد کے عزم کا حصہ ہے۔

وزارت خارجہ کے حکام نے انسانی امداد لے کر آنے والی پروازوں کا خیر مقدم کیا۔ کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل سیمل سانگو نے امدادی اشیاء پاکستانی حکام کے حوالے کیں۔ ترجمان کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، ادویات، کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔