پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی پروازوں کی آمد جاری ہے، اب تک 90پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں،دفتر خارجہ

81
foreign Ministry
foreign Ministry

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی پروازوں کی آمد جاری ہے، اب تک 90پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے اب تک متحدہ عرب امارات سے 39، ترکیہ سے 13، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے چار، فرانس سے ایک، یونیسیف کی دو، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی 8 ، ترکمانستان سے ایک، اردن کی ایک اور عالمی ادارہ خوراک کی 3 اور امریکہ سے 11پروازیں،نیپال اور سعودی عرب سے ایک ایک پرواز امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں ۔