23.8 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان کے معروف فن ٹیک پلیٹ فارم جاز کیش نے تازہ ترین...

پاکستان کے معروف فن ٹیک پلیٹ فارم جاز کیش نے تازہ ترین فیچر ’’ٹیپ پے فار بزنس ‘‘ متعارف کرا دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):پاکستان کے معروف فن ٹیک پلیٹ فارم جاز کیش نے اپنا تازہ ترین فیچر ’’ٹیپ پے فار بزنس ‘‘متعارف کرایا ہے جس سے ملک بھر میں 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد کاروباری ادارے اپنے اینڈرائیڈ سمارٹ فونز کے ذریعے ادائیگیاں کر سکیں گے ۔ جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس جدید فیچر کے ذریعے کاروباری اداروں کو کنٹیکٹ لیس ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ یا کسی دوسرے سمارٹ فون سے کاروبار کے این ایف سی سے چلنے والی ڈیوائس پر ایک سادہ ٹیپ کے ساتھ ادائیگیاں وصول کی جاسکتی ہیں ۔

جاز کیش کی جانب سے صارفین کے لیے ’’ٹیپ پے‘‘ فیچر صارفین کو براہ راست اپنے فون سے ادائیگی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ خصوصیات ایک ساتھ مل کر پاکستان میں ایک اینڈ ٹو اینڈ کنٹیکٹ لیس پیمنٹ ایکو سسٹم قائم کرنے میں مدد کریں گی۔ جاز کیش کے صدر مرتضیٰ علی نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صارفین اور کاروبار دونوں کو بااختیار بنانا ہے، ٹیپ پے (Tap-Pay)کے ساتھ ہمارا مقصد پاکستان کے ادائیگی کے ماحولیاتی نظام کو جدید حل کے ساتھ بڑھانا ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ ہم ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت میں راہنمائی کرتے رہتے ہیں اور اس بات کی نئی وضاحت کرتے ہیں کہ چھوٹے کاروبار کس طرح لین دین کا انتظام کرتے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=495409

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں