پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا

244
پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی اور سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کی مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی سینئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے قومی سینئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سعید خان بطور مینیجر فرائض انجام دیں گے، کوچز پینل میں سیگفرائیڈ ایکمین، ایاز محمود، محمد عثمان شیخ، عمران بٹ اور محمد علی خان شامل ہیں،

ابوذر امراؤ ویڈیو انسلٹ اور رانا نصراللہ فزیکل ٹرینر ہوں گے، واضح رہے کہ یکم تا 10 نومبر تک ملائیشیا میں کھیلے جانے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کی تشکیل اور تیاری کے سلسلہ میں قومی سینئر ہاکی تربیتی کیمپ 25 ستمبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہو گا۔