پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی دوسرا ماڑی پٹرولیم آزادی ہاکی کپ 15 سے20 اگست تک کھیلا جائے گا

Pakistan Hockey Federation
Pakistan Hockey Federation

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی دوسرا ماڑی پٹرولیم آزادی ہاکی کپ 15 سے20 اگست تک لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔جمعہ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں میزبان ٹیم ماڑی پٹرولیم ، پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس، پولیس اور پنجاب رینجرز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ایونٹ ایف آئی ایچ اور پی ایچ ایف کے قوانین اور قواعد و ضوابط کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے میگا ایونٹ کو سپروائز کرنے کے لئے ٹیکنیکل آفیشلز اور ایمپائرز تعینات کردیئے گئے ہیں۔دوسرے ماڑی پٹرولیم آزادی ہاکی کپ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر 1984 اولمپکس اور 1982 ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ ،پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپیئن ناصر علی تعینات کئے گئے ہیں جبکہ شجاع اقبال راجہ (راولپنڈی) اور میجر ر طارق احمد (راولپنڈی) اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔

لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد یامین خان (ماڑی پٹرولیم) آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ڈاکٹر احسن تنویر (اسلام آباد) بطور ڈپٹی آرگنائزنگ سیکرٹری متعین کئے گئے ہیں۔ ایونٹ میڈیا کوآرڈینیٹر ذوالفقار بیگ (راولپنڈی) جبکہ اسسٹنٹ میڈیا کوآرڈینیٹر محمد حفیظ (اسلام آباد) ہوں گے۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد آصف ناز کھوکھر (لاہور) چیف کوآرڈینیٹر تعینات کئے گئے ہیں۔جیوری آف اپیل میں سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم 1984 اولمپکس گولڈ میڈلسٹ، 1982 ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپیئن حنیف خان (کراچی) بطور چیئرمین جبکہ سابق عالمی ہاکی چیمپین رانا محمد شفیق(ٹوبہ ٹیک سنگھ) اور رائے عثمان اکبر(لاہور) ممبران ہوں گے۔

دوسرے ماڑی پٹرولیم آزادی ہاکی کپ کے ٹیکنیکل آفیشلز پینل میں حاجی نعیم (راولپنڈی)، طارق بٹ (لاہور)، سید ضیاءحسین بخاری(راولپنڈی)، آصف بیگ(اسلام آباد)، اختر علی (حیدر آباد)، یاسر لودھی (کیسکو)، محمد یٰسین(راولپنڈی)، رفیق الرحمٰن(راولپنڈی)، مرتضیٰ بھٹی(راولپنڈی)، طاہر شریف گجر(وہاڑی)، حمزہ طفیل (پشاور)، آصف شہزاد(اسلام آباد)، نوید احمد(اسلام آباد) اور گلفام کھوکھر (اسلام آباد) شامل ہیں۔ایمپائرز پینل میں انوار حسین (آرمی)، یاسر خورشید انٹرنیشنل (ریلویز)، ہارون رشید انٹرنیشنل (پشاور)، امیر حمزہ(ایئرفورس)، وقاص احمد بٹ(واپڈا)، اسد عباس(آرمی)، وسیم (آرمی)، فہد علی خان(کراچی)، عرفان طاہر(بہاولپور)، زاھد علی(لاڑکانہ)، رضوان خان (کراچی) اور ملک صفدر (اسلام آباد) شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کی بریفنگ میٹنگ 14 اگست کو لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن ناصر علی آرگنائزنگ سیکرٹری لیفٹینٹ کرنل (ر) محمد یامین خان کے ہمراہ امپائرز، ٹورنامنٹ آفیسرز اور ڈاکٹرز سے3بجے دن جبکہ منیجرز ، کوچز اور ٹیم کپتانوں کے ہمراہ 4بجے دن میٹنگ کریں گے۔