اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 30 ویں قومی خواتین ہاکی چیمپیئن شپ 26 نومبر سے لاہور میں شروع ہو گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سنیئر نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیش کمیشن، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے دو، دو ٹیموں کو رکھا گیا ہے، چیمپیئن شپ 3 دسمبر تک جاری رہے گی، منیجرز میٹنگ 25 نومبر کو ہوگی جس میں چیمپیئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔