اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب اینٹی نارکوٹکس آپریشن کے دوران لاکھوں ڈالرز مالیت کی تقریباََ 1500 کلو گرام حشیش قبضے میں لی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ پیچیدہ آپریشن اینٹی نارکوٹکس فورس کے باہمی تعاون ، مستقل نگرانی اور انٹیلیجنس کی بنیاد پرکیا گیا۔ مزید کارروائی کے لئے حشیش اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی۔یہ آپریشن پاکستان نیوی کے ساحلی بحری حدود کی حفاظت میں سر گرم رہنے کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور بحر ہند میں قانون کی بالادستی قائم رکھنے کی لئے پرعزم ہے۔