پاک بحریہ نے اپنا ریلیف آپریشن جنوبی پنجاب اور سندھ تک بڑھا دیا

147
پاک بحریہ نے اپنا ریلیف آپریشن جنوبی پنجاب اور سندھ تک بڑھا دیا

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):پاک بحریہ نے اپنا ریلیف آپریشن جنوبی پنجاب اور سندھ تک بڑھا دیا ہے۔ پاکستان نیوی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے قومی سطح پر شروع کئے گئے ریلیف آپریشن کا دائرہ کار جنوبی پنجاب اور سندھ تک بڑھا دیا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان ریئر ایڈمرل نعیم سرور نے ، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کی جانب سے کئے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاک بحریہ کے ہوور کرافٹس اور ہیلی کاپٹرز سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی کی ٹیمیں متاثرین سیلاب کو طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ راشن بھی فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کے ریلیف آپریشن کو راجن پور، ڈیرہ اسماعیل خان، میرپور خاص، سکھر، دادو، سانگھڑ اور سجاول تک توسیع دی گئی ہے۔