پاک بحریہ کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے دور دراز ساحلی علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

52

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):پاک بحریہ کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے دور دراز ساحلی علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے،وندر میں سیلابی پانی میں پھنسے درجنوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں راشن اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی۔

پاک بحریہ نے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جہاں لوگوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ پاک بحریہ کے جوانوں نے مختلف علاقوں میں کھڑا پانی نکالنے میں بھی مقامی افراد کی مدد کی۔

پاک بحریہ مشکل کی اس گھڑی میں ساحلی علاقوں کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔