37.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںپاک بحریہ کی گوادر کے سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں میں محصور خاندانوں...

پاک بحریہ کی گوادر کے سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں میں محصور خاندانوں تک ہیلی کاپٹرز کے ذریعے راشن اور دیگر امدادی سامان کی ترسیل،ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):پاک بحریہ نے ضلع گوادر کے سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں میں محصور خاندانوں تک ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فوری راشن اور دیگر امدادی سامان پہنچایا ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ کا گوادر اورماڑہ اور اس سے ملحقہ دیہاتوں میں حالیہ شدید بارشوں کے بعد امدادی آپریشن گزشتہ تین روز سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ کو مقامی ذرائع سے ضلع گوادر کے دور دراز علاقوں میں بڑے پیمانے پر مختلف خاندانوں کے محصور ہونے کی اطلاع موصول ہوئی اور متعلقہ دیہاتوں میں متاثرین زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث راشن اور دیگر ضروریات زندگی سے مکمل محروم تھے۔

- Advertisement -

پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ریسکیو آپریشن ترتیب دیا اور مرادی، ڈنڈو، کولانچ اور ضلع گوادر کے ملحقہ دیگر علاقوں تک راشن بیگز اور امدادی سامان پہنچایا۔ پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹروں نے سینکڑوں پھنسے ہوئے خاندانوں تک متعدد پروازوں کے ذریعے راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔

پاک بحریہ قدرتی آفات کے دوران ساحلی عوام کی ہر ممکن مدد کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے اور حال ہی میں ہونے والے نقصانات کے بعد عوام کی مکمل بحالی تک ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ مقامی لوگوں کی پکار پر فوری ریلیف آپریشن کا انعقاد پاک بحریہ کے ساحلی عوام کے ساتھ مضبوط تعلقات کا عملی مظہر ہے اور ضرورت کی ہر گھڑی میں ہم وطنوں کی مدد کرنے کے پاک بحریہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=458767

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں