پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مراکش کی بندرگاہ کاسابلانکا کا دورہ

74
APP61-23 MOROCCO: September 23 – Commander Coast, Rear Admiral Moazam Ilyas being presented Guard of Honor onboard Morocco Navy Ship. APP

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے مراکش کی بندرگاہ کاسابلانکا کا دورہ کیا، بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا مراکش نیوی کے آفیسرز اور رباط میں پاکستان کے سفارتخانے کے حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے جہازکا یہ دورہ تیرہ سال کے وقفے کے بعد عمل میں آیا اس سے پہلے آخری دورہ 2005 میں کیا گیا تھا۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ دورہ کے دوران کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس نے مراکش بحریہ کے سینئر حکام اور ڈپٹی چیف آف نیول آپریشنز سے ملاقاتیں کیں۔