پاک بحریہ کے سالانہ سیفٹی ریویو برائےسال 2021کا کراچی میں انعقاد

174

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):پاک بحریہ کے سالانہ سیفٹی ریویو برائےسال 2021کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ منگل کو ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق سیفٹی ریویو کا انعقاد پاک بحریہ میں سیفٹی سے متعلق آگہی اور سیفٹی کلچر کے فروغ کے لئے کیا جاتا ہے۔

نیول چیف نے پاک بحریہ میں اپنائے گئے سیفٹی کے اصولوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سیفٹی ریویو سے قبل سیفٹی سیمینار میں پاک بحریہ کی آپریشنز کے حوالے سےمقالہ جات اور سفارشات پیش کی گئیں. سیفٹی ریویو کے اختتام پر نیول چیف نے جیتنے والے یونٹس میں سیفٹی ٹرافیز تقسیم کیں۔