پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ترکی کے سفیراحسان مصطفٰی یرداکل کی الوداعی ملاقات

90

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیراحسان مصطفٰی یرداکل نے الوداعی ملاقات کی جس میں بحری تعاون کے مزید فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کے سفیراحسان مصطفٰی یرداکل نےنیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔امیرالبحر نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر احسان مصطفٰی یرداکل کی خدمات کو سراہا۔