- Advertisement -
اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):سپیشل سیکرٹری سفیر شفقت علی خان نے پاکستان -روس دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چھٹے دور کے لیے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ سفیر اینڈری روڈینکو سے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کے وسیع تر امور کا جائزہ لیا اور مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586548
- Advertisement -