17.6 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومقومی خبریںپاک فضائیہ کا دوسرا سی۔130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ...

پاک فضائیہ کا دوسرا سی۔130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کا دوسرا سی۔130 طیارہ پی اے ایف بیس لاہور سے خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ لے کر ترکیہ پہنچ گیا ہے۔ پاک فضائیہ کا سی-130 ہرکولیس طیارہ پاکستان کے عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے 18634 پاؤنڈز امدادی سامان لے کر پہنچا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء کو وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے وطن واپس لانے کی بھی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=350346

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں