اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):پاک فضائیہ نے یومِ دفاع کی مناسبت سے اپنے شاہینوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے یومِ دفاع کی مناسبت سے پاک فضاؤں کے دفاع کے عظیم فریضے کی انجام دہی میں سرگرداں شاہینوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم کا اجرا کر دیا۔
ڈاکیومنٹری میں پاک فضائیہ کے ان جانبازوں کی زندگی اور ان سے منسلک چیلنجز کو اجاگر کیا گیا ہے جو ہمہ وقت دفاع وطن کے لیے سینہ سَپر رہتے ہیں اور وطن عزیز کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔