پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو کا سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار

125

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف)کے بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے، آمین۔