پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے

133

راولپنڈی۔6اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کمانڈر پشاور کور تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کمانڈر گوجرانوالہ کور تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا۔