35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںپاک فوج نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) میں الفتح میزائل کی...

پاک فوج نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) میں الفتح میزائل کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام کردی

- Advertisement -

راولپنڈی ۔10مئی (اے پی پی):پاک فوج نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) میں پاکستانی الفتح میزائل کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام کردی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے جوابی وار کے لئے شروع کیے گئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار)میں استعمال ہونے والا بیلیسٹک میزائل الفتح کو ان معصوم بچوں کے نام کیا جو بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا بھولے گا۔یہ پاکستانی معصوم بچے بھارتی جارحیت میں شہید کیے گئے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595138

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں