33.8 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومقومی خبریںپاک فوج کی کارروائی نے دشمن کے خواب چکنا چور کر دیئے...

پاک فوج کی کارروائی نے دشمن کے خواب چکنا چور کر دیئے ، نفیسہ شاہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):اسلام آباد (اے پی پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پائلٹس اور پاک فوج نے دشمن کو ایسا جواب دیا ہے جس نے دشمن کی منصوبہ بندی کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن نے جس جارحیت کی کوشش کی تھی، اسے پاک فوج نے جرت، حکمت اور مضبوط دفاعی حکمت عملی کے ذریعے پسپا کر دیا۔نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ پاک فوج کی کارروائی نے دشمن کے خواب چکنا چور کر دیے اور اب وہ مختلف محاذوں پر کمزوری کا شکار ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پائلٹس نے جب اپنے پاک فوج کے یونٹس کے ساتھ مل کر دشمن کو بھرپور جواب دیا، تو وہ جواب تاریخ کا حصہ بن گیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان چند دنوں میں خطے کے حالات میں بڑی تبدیلی آئی ہے، اور آئندہ دنوں میں اس کے مزید اثرات سامنے آئیں گے۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ پاکستان نے ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو نہ صرف عسکری میدان میں جواب دیا گیا بلکہ سفارتی محاذ پر بھی پاکستان کی موثر حکمت عملی نے عالمی برادری کی توجہ حاصل کی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے قوم سے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی، امن اور سلامتی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ایک صفحے پر آنا ہوگا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597960

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں