پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبدالعزیز المتائر کی ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبدالعزیز المتائر کی ملاقات

راولپنڈی۔27نومبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبدالعزیز المتائر نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور بشمول سلامتی اور دفاع کے شعبے میں تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی نے معزز مہمان نے آرمی چیف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال کے تناظر میں فوجی تربیت بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مہمان شخصیت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن و ماستحکام کے لئے دی گئی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا ۔ آرمی چیف نے مہمان شخصیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے تعلقات ہیں ، پاکستان ان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ قبل ازیں مہمان شخصیت کی جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامتی پیش کی ۔