- Advertisement -
راولپنڈی ۔ 4 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر شاکراللہ عاطف مشعل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سلامتی بشمول افغانستان امن عمل کے امور زیر غور آئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر شاکراللہ عاطف نے ملاقات کی ۔ افغان سفیر نے جاری افغان عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=132955
- Advertisement -