پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان کی ملاقات

80

راولپنڈی ۔ 19 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان نے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل گارڈ بحرین کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلیمان نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ دونوں شخصیات نے فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ مہمان شخصیت نے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔