پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

48
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔10مارچ (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملیوف نے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں خطے کی سیکورٹی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا، دونوں اطراف کا خطے میں امن و استحکام کے لئے باہمی تعلقات مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ازبک وزیر خارجہ عبد العزیز کاملیوف نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ ازبک وزیرخارجہ کا دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔