28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںپاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا انسداد دہشت گردی...

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا انسداد دہشت گردی مرکز پبی کے دورے اور پہلے لانگ رینج سنائپر مقابلے کے جائزہ کے موقع پر خطاب

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 8 دسمبر (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے پاک فوج کے انسداد دہشت گردی کے تربیتی مرکز اپنی خدمات جاری رکھے گا ‘ پاکستان اور چین کی مشترکہ تربیتی مشقوں "وارئیر "4-سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرتے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق وہ جمعرات کو انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں پہلے لانگ رینج سنائپر مقابلے کے جائزہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد دہشت گردی سینٹر پبی کے دورے کے دوران ہائی پروفائل تربیت کے اختتامی سیشن کا مشاہدہ کیا اور پورا دن وہیں گزارا ۔ دو ماہ پر محیط پاک چین مشترکہ مشقوں "وارئیر "4-میں دونوں ممالک کے اسپیشل گروپس نے شہری اور دیہی علاقوں میں انسداد دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے عملی مشاہدے کیے ۔ اس موقع پر افسران اور فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تربیتی مشقوں کے ذریعے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت کے تبادلے سے انسداد دہشت گردی کے لئے پیشہ ورانہ مہارت اور استعداد کار میں اضافہ ہوتا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32797

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں