پاک فوج کے شہدا ہمارے قومی ہیرو ہیں،بیٹے کی شہادت پر فخر ہے ، نائب صوبیدار سراج الدین شہید کی والدہ کے جذبات

377
پاک فوج کے شہدا ہمارے قومی ہیرو ہیں،بیٹے کی شہادت پر فخر ہے ، نائب صوبیدار سراج الدین شہید کی والدہ کے جذبات

راولپنڈی۔20مارچ (اے پی پی):مادروطن کی حفاظت کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء ہمارے قومی ہیرو ہیں،

نائب صوبیدار سراج الدین شہید کے اہلخانہ کا آج بھی وہ ہی جذبہ ہے۔ امن دشمنوں نے جب بھی للکارا پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے جان کی پرواہ کیے بغیر دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملایا۔نائب صوبیدار سراج الدین شہید کا شمار بھی ایسے ہی شہداء میں ہوتا ہے۔نائب صوبیدار سراج الدین نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے 14 فروری 2021 کو جام شہادت نوش کیا۔ نائب صوبیدار سراج الدین کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ یاد تو اُنھیں کیا جاتا ہے جو بھلا دیئے گئے ہو۔شہادت کا رتبہ نصیب والے کو ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہادت کے بعد پاکستان آرمی نے ہمارا بہت خیال رکھا۔ نائب صوبیدار سراج کی والدہ نے کہا کہ مجھے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔ اگر میرے اور بیٹے ہوتے تو وہ بھی وطن کی خاطر قربان کر دیتا۔شہید کے بیٹے نے کہا کہ میں بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر آرمی میں شمولیت اختیار کروں گا۔ شہید کی بیٹی نے کہا کہ میں بابا کی گڑیا ہوں، مجھے بابا کی بہت یاد آتی ہے