پاک فوج کے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی شہید ہو گئے

292
شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں آپریشن کے دوران پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا

راولپنڈی۔29اکتوبر (اے پی پی):ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے عمومی علاقے دارا زندہ میں پاک فوج کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے2 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فوج کے دستوں نے دہشت گردوں کو ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شہید ہونے والے فوجیوں کی شناخت نائیک ساجد حسین(عمر 33 سال) ساکن خوشاب اور سپاہی محمد اسرار (عمر 26 سال) ساکن اٹک کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے فائرنگ کے شدید تبادلے میں شہادت کو گلے لگالیا۔

علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیے علاقے میں کلیرنس آپریشن جا ری ہے۔