26.6 C
Islamabad
منگل, مئی 27, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

- Advertisement -

کراچی۔26دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 20 سال بعد پاکستان میں کھیلی جارہی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

نیشنل سٹیڈیم کراچی(نیشنل بینک کرکٹ ارینا) میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی دکھائی دے رہی ہے، نئی سیریز ہے کوشش ہو گی کہ پہلے سے بہتر پرفارم کریں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد کی 4 سال بعد پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے، میر حمزہ اور امام الحق بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=343367

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں