پاک چین دوستی وقت کی آزمائش ہے، عمران خان نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔ اعظم سواتی

78
وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کا وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ثانیہ نشتر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

ایبٹ آباد۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی وقت کی آزمائش ہے، وزیر اعظم عمران خان نے بھی دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد میں چینی حکومت کے تعاون سے ایبٹ آباد کی 50 خواتین وکلاء کو لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اعظم خان سواتی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین نے مکمل سفارتی حمایت کا مظاہرہ کیا ہے، کچھ اسلامی ممالک ایسی سفارتی حمایت پر ابھی بھی ہچکچاتے ہیں۔ منشیات کنٹرول کے حوالہ سے اعظم خان سواتی نے کہا کہ پاکستان دنیا کا نمبر دو منشیات استعمال کنندہ ہے جس نے ہمیشہ انہیں شرمندہ کیا، پاکستان سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے ہم صرف ایک ماہ میں طورخم بارڈر پر انسداد منشیات فورس کا ایک پولیس سٹیشن قائم کریں گے، ہمارے چار سپاہی بھی گذشتہ ایک ماہ کے دوران ڈیوٹی لائن میں شہید ہوئے، منشیات کی کسی وباء کی طرح ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوتی، یہ پوری دنیا میں بغیر کسی پابندی کے پھیل جاتی ہے۔ اعظم خان سواتی نے انکشاف کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد خان نے اٹارنی جنرل سے ملاقات کے دوران بتایا کہ ہم نے منشیات ایکٹ کی ترجمانی کیلئے سپریم کورٹ کے پانچ تجربہ کار ججوں پر مشتمل ایک ممبر بینچ تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وعدے کے ساتھ ہم قانونی طور پر فتح حاصل کرنے جا رہے ہیں اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے ایک تاریخی فیصلہ سامنے آنے والا ہے جو انسانیت کے ان دشمنوں کو ہمیشہ کیلئے سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کے قابل ہو گا۔