29.4 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومضلعی خبریںپاک کوریا نیوٹریشن سنٹرنے سکول کے طلبہ کیلئے غذائیت سے بھرپور خوراک...

پاک کوریا نیوٹریشن سنٹرنے سکول کے طلبہ کیلئے غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کا آغاز کر دیا

- Advertisement -

 

فیصل آباد۔ 23 اپریل (اے پی پی):پاک کوریا نیوٹریشن سنٹرجامعہ زرعیہ فیصل آباد کی نیوٹریشن اینڈ پبلک ہیلتھ چیئر کے تحت لیبارٹری سکول کے طلبہ کیلئے غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیاہے۔ نیوٹریشن اینڈ پبلک ہیلتھ چیئر نے لیبارٹری سکول اینڈ کالج سسٹم زرعی یونیورسٹی کے طلبامیں بنیادی غذائی اجزاکو پورا کرنے کے حوالے سے ایک جامع منصوبہ شروع کیا ہے۔30دن پر مشتمل مذکورہ پروگرام بچوں میں غذائیت کے بحران پر قابو پانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

- Advertisement -

پروفیسر ڈاکٹر عمران پاشا ڈین فیکلٹی آف فوڈ نیوٹریشن اینڈ ہوم سائنسز نے اسکول کا دورہ کیا اور کہا کہ بچوں میں بڑھتی ہوئی غذائیت کی کمی کی وجہ سے ان کی نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے لہٰذااس مسئلے پر قابو پانے کیلئے عوامی سطح پر متوازن غذا بارے آگاہی پیدا کرنا ہو گی۔

پروفیسر ڈاکٹر بینش اسرار چیئر نیوٹریشن اینڈ پبلک ہیلتھ نے اس پروگرام کی نگرانی کی اور طلبا، اساتذہ اورپاک کوریا نیوٹریشن سنٹر ٹیم کے ساتھ بات چیت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586378

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں