28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںپبلک سروس کمیشن کے سبجیکٹ سپیشلسٹ آف کیمسٹری کے مقابلہ امتحان میں...

پبلک سروس کمیشن کے سبجیکٹ سپیشلسٹ آف کیمسٹری کے مقابلہ امتحان میں طالب علم زاہد محمود کی نمایاں کامیابی

- Advertisement -

ہری پور۔ 21 اپریل (اے پی پی):گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کے قابل اور محنتی طالب علم زاہد محمود نے پبلک سروس کمیشن کے سبجیکٹ سپیشلسٹ آف کیمسٹری کے مقابلہ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔ موصوف نے میرٹ کی بنیاد پر صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے اپنے علاقہ کا نام روشن کیا۔

اس شاندار کامیابی پر پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور پروفیسر ذوالفقار علی اور سابق سربراہ شعبہ کیمسٹری و موجودہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج لورہ ایبٹ آباد پروفیسر خان دل بادشاہ نے ہونہار شاگرد، اس کے والدین اور کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ہے،

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ﷲ تعالیٰ اس عظیم کالج اور اس کے محنتی و دیانتدار اساتذہ اور ہونہار شاگروں کو مزید بے پناہ کامیابیوں سے نوازیں۔

واضح رہے کہ زاہد محمود ابھی گورنمنٹ ہائی سکول جبری ہری پور کے ایس ایس ٹی بائیو کیمسٹری کے ٹیچر کی حیثیت سے اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584876

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں