پشاور۔ 16 اپریل (اے پی پی):پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے کرایوں میں اضافہ نہ ہونے اور ٹول ٹیکس میں حالیہ اضافے کے خلاف سورے پل میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسویسی کے احتجاجی مظاہرین کی قیادت صدر خان زمان آفریدی، محمدعالم، حیدر خان ،وکیل خان ، سیف اللہ ، یارمحمد، آفریدی اور آصف کررہےتھے
مظاہرین سےخطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات ، سی این جی کی قیمت ڈبل ہوگئی جبکہ اڈہ جات فیس کے ساتھ موٹروے اور ہائی وے ٹول ٹیکس ڈبل ہو گیا لیکن حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ نہیں کررہی ہے اور ایسی صورتحال میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانا مشکل ہوگیاہے اور حکومت کرایوں میں اضافہ کرکے ٹول ٹیکس میں حالیہ غیرقانونی اضافہ واپس لیں بصورت دیگر احتجاجی تحریک اور پہیہ جام ہڑتال جاری رکھیں گے ۔
اس موقع پر مظاہرین سے محکمہ ٹرانسپورٹ کے فضل الرحمان، جاوید اور اے سی ومجسٹریت بشارت اسد نےمذاکرت کئے اور انھیں یقین دہانی کرائی کہ اسمبلی سے منظوری کے بعد فی کلو میٹر 4 روپے 60پیسے مقرر کیاجائے گا اور فی الحال روزانہ جرمانے نہ کرنے اوراڈہ جات پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیاجائے گا جس کی یقین دہانی پر ٹرانسپوٹر پر امن طور منتشر ہوگئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582860